Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارت بین الافغان مذاکرات کو ناکام بنانے کیلئے عسکری گروپ تشکیل دے رہا ہے: گلبدین حکمت یار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے بھارت ایک بار پھر سازشوں میں لگ گیا، سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمتیار نے بھانڈا پھوڑ دیا، حزب اسلامی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بھارت بین الافغان مذاکرات کو ناکام بنانے کیلئے ایک عسکری گروپ تشکیل دے رہا ہے۔

بھارت افغانستان میں قیام امن کو ناکام بنانے کے درپے نیا عسکری گروپ تشکیل دے کر امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی تیاریاں کرنے لگا، سابق افغان وزیر اعظم گلبدین حکمتیار نے نئی دہلی کی سازش بے نقاب کر دی۔

افغانستان میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گلبدین حکمتیار کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں ایک ایسا عسکری گروپ تشکیل دینے مصروف ہے جو بین الافغان امن مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے استعمال ہو گا۔

حزب اسلامی کے سربراہ کے مطابق بھارت امن کی کوششوں میں پاکستان کو کامیاب ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتا اس لیے افغانستان کے شمالی صوبوں میں امن مخالف جنگجوؤں کا جمع کر رہا ہے تاکہ قیام امن کی پاکستانی کوششیں ناکام ہوسکیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.