Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حضرت امام حسینؓ کا لہو تاقیامت حق، اصول اور سچائی کی گواہی دیتا رہے گا: شہبازشریف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے یوم عاشور پر حضرت امام حسینؓ، اہل بیت اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام عالی مقام اور ان کے ساتھیوں کا پاکیزہ لہو تا قیامت حق، اصول اور سچائی کی گواہی دیتا رہے گا۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خاتم الانبیاء کے پیارے نواسے نے اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی، اپنے اہلخانہ اور ساتھیوں کی عظیم قربانی پیش کی حضرت امام حسین کی شہادت حق اور باطل کا فرق واضح کرنے کے لیے تھی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ دنیا میں آج بھی حضرت امام حسینؓ اور یزید کی سوچ کے درمیان جنگ جاری ہے۔ دنیا میں ایک طرف انصاف، حق، اصول، سچائی کے علم بردار ہیں، دوسری جانب اقتدار، اختیار، آمریت، فسطائیت اور جھوٹ پر کاربند قوتیں ہیں۔

لیگی صدر کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؓ کے پیروکار دنیا میں امن، انصاف اور عوام کی بھلائی کے راستے پر چل رہے ہیں، باطل قوتیں ظلم وجبر، اصول اور عوام کے حقوق کی پامالی اور استحصال کا نشان ہیں۔ حسینؓ کا نام ہر یزیدی سوچ اور کردارکی موت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.