پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اسلامی کیلینڈر کے مطابق نو اور دس محرم کی مناسبت سے پیغمبرِ اسلام کے نواسے امام حسین اور ان کے گھرانے کی یاد میں جلوس نکالے گئے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔

عاشور، اسلام آباد

،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا جلوس مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو سے نکالا گیا

عاشور، اسلام آباد،

،تصویر کا کیپشنکچھ علاقوں میں سکیورٹی کے پیشِ نظر موبائل سروس کو بھی بند کیا گیا تھا

عاشور، کراچی

،تصویر کا کیپشنکراچی میں مطلع صاف رہا اور معمول کے مطابق جلوس نکالا گیا یہ منظر مرکزی جلوس کا ہے جو نشتر پارک سے برآمد ہوا اور ایم اے جناح روڈ سے گزر کر اپنی منظر کھارادر پہنچا ہے

عاشور، کراچی

،تصویر کا کیپشنسکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے تھے اور کراچی سمیت ملک بھر کے کسی علاقے سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

عاشور، لاہور

،تصویر کا کیپشنلاہور میں نکالے جانے والے جلوس بمیں ڑی تعداد میں عزا داروں کی شرکت اور امام حسین کے گھوڑے کی شبیہ ذوالجناح سے عقیدت کا اظہار

عاشور، لاہور

،تصویر کا کیپشنلاہور کے علاقے اسلام پورہ میں پانڈو سٹریٹ سے نکالا گیا جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا واپس پانڈو سٹریٹ پر اختتام پذیر ہوا

عاشور، پشاور

،تصویر کا کیپشنپشاور میں مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے نکالا گیا

عاشور، نجف

،تصویر کا کیپشنعراق کے شہر نجف میں ایک شخص کورونا وائرس کے پیشِ نظر یومِ عاشور کی مناسبت سے منعقد کی گئی مجلس کے مقام پر جراثیم کش سپرے کر رہا ہے

عاشور، کربلا

،تصویر کا کیپشنعراق کے شہر کربلا میں لوگ یومِ عاشور کے موقع پر امام حسین اور حضرت عباس کے مزارات کے درمیان واقع صحن میں جمع ہیں

عاشور، کربلا

،تصویر کا کیپشنکربلا میں لوگ امام حسین کی یاد میں زنجیر زنی کر رہے ہیں

عاشور، تہران

،تصویر کا کیپشنایران کے شہر تہران میں بھی لوگوں نے یومِ عاشور کے جلوسوں میں شرکت کی۔

عاشور، استنبول

،تصویر کا کیپشنترکی کے شہر استنبول میں یومِ عاشور کی مناسبت سے نکالے گئے ایک جلوس کا منظر