Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں قانونی تجارت کو فروغ دیا جائیگا اس کے بغیر ترقی ممکن نہیں ، وزیراعظم عمران خان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آ با د /کوئٹہ (آئی این پی)وزیر اعظم پا کستان عمرا ن خان نے کہا ہے کہ ملک بھر اور بلو چستان کی صنعت و تجا رت و دیگر پیداواری شعبہ جا ت سے وابستہ افراد کو سہولیات کی فرا ہمی ان کی ترجیحا ت میں شامل ہیں پیداواری شعبہ جا ت کی ترقی کسی ملک اور صوبے کی معاشی ترقی کے لئے اولین شرط ہے ، قانونی تجا رت اور صنعتکاری کے فروغ کے لئے ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کا کردار کلیدی رہا ہے ۔وہ گزشتہ روز اسلام آ با د میں چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے سنیئر نا ئب صدر حا جی عبداللہ اچکزئی ،نا ئب صدر حا جی اختر کا کڑ کی سربرا ہی میں ملنے والے وفد کے شرکا ءسے با ت چیت کر رہے تھے ۔ملاقات کے دوران چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ کے وفد کی جا نب سے وزیر اعظم عمرا ن خان کو بلو چستان میں قا نو نی تجا رت کے فروغ کے لئے چیمبر کے کردار سمیت مختلف امور سے متعلق بتا یا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وزیر اعظم پا کستان اور ان کی ٹیم ملک بھر اور خاص کر بلو چستان میں صنعت و تجا رت ،زراعت ،گلہ با نی سمیت دیگر پیداواری شعبہ جا ت کی ترقی کےلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر تے رہیں گے ،وفد کے شرکا ءنے درپیش مسائل سے بھی وزیر اعظم عمرا ن خان کو آ گا ہ کیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ ان کا روز اول سے ہی کو شش ہے کہ ملک میں قا نو نی تجا رت کو فروغ دیا جا سکے کیونکہ اس کے بغیر کسی بھی ملک اور صو بے کی معاشی تر قی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، انہوں نے کہا کہ کا روبا ری طبقہ کی ترقی سے ملک کی معاشی حالت میں بہتری آ ئے گی ۔ ملک بھر اور بلو چستان کی صنعت و تجا رت اور دیگر پیداواری شعبہ جا ت سے وابستہ افراد کو سہولیات کی فرا ہمی ان کی ترجیحا ت میں شامل ہیں پیداواری شعبہ جا ت کی ترقی کسی ملک اور صوبے کی معاشی ترقی کے لئے اولین شرط ہے ، قانونی تجا رت اور صنعتکاری کے فروغ کے لئے ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کا کردار کلیدی رہا ہے۔دریں اثنا ءچیمبر آ ف کا مرس کے وفد نے وفا قی وزیر تجا رت عبدالرزاق داﺅد سے بھی ملا قات کی اور انہیں بلو چستان میں صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلا ت سے آ گا ہ کیا اس موقع پر وفا قی وزیر تجا رت عبدالرزاق داﺅد نے یقین دہا نی کرا ئی کہ بلو چستان کی صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلا ت کے خا تمہ کےلئے مو ثر اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں گے ۔علا وہ ازیں چیمبر آ ف کا مرس کے وفد نے چیئر مین سینیٹ میر صا دق سنجرا نی سے بھی گزشتہ روز ملاقات کی اور انہیں بتا یا کہ صو بے کی تجا رت پیشہ افراد کو ٹیکس دہا رے میں شامل کر انے کےلئے چیمبر آ ف کا مرس نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے اسی لئے توایف بی آ ر کی جا نب سے کسٹم کو دئیے گئے ٹیکسز کے اہداف کو حاصل کر لیا گیا ہے بلکہ اہداف سے زائد روینیو اکھٹا کیا جا چکا ہے، انہوں نے بتا یا کہ چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ صو بے میں قانونی تجا رت کے فروغ کے لئے اپنا بھر پور کرداد ادا کر رہا ہے اس موقع پر سینیٹ چیئرمین میر صادق سنجرا نی نے چیمبر آ ف کا مرس کے تعاون سے ایف بی آ ر کے مقرر کر دہ ٹیکسز کے اہداف کے حصول اور قانونی تجا رت کے فروغ کو خوش آ ئند قرار دیا اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ چیمبرکا مثبت کر دار مستقبل میں بھی جا ری رہے گا انہوں نے چیمبر کے وفد کو ٹیکسز کے اہداف کے حصول کےلئے ایف بی آ ر اور کسٹم حکام کے ساتھ تعاون اور قانونی تجا رت کے فروغ کےلئے نمایاں کردار پر شیلڈ بھی پیش کیا جسے چیمبر آ ف کا مرس کے سنیئر نا ئب صدر حا جی عبداللہ اور نا ئب صدر حا جی اختر کا کڑ نے وصول کیا ۔اس موقع پر چیمبر کے وفد میں شامل عہدیداران نے سینیٹ چیئر مین کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.