Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

گلی محلوں میں قربانی پر پابندی عائد،حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی; سندھ حکومت نے گلی محلوں میں جانور قربان کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئےمختص جگہوں کی فہرست بھی جاری کردی ہے، جس سے شہری اپنے علاقے میں قربان گاہ کی جگہ کا پتہ لگا سکتے ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے گلی محلوں میں جانور قربان کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہشہر قائد میں مخصوص کی گئی جگہ پر ہی قربانی کرنی ہوگی۔سندھ حکومت نے جگہوں کا تعین کردیا ہے اور فہرست بھی جاری کردی ہے، دی ہوئی فہرست میں شہری جانور کی قربانی کے لیے اپنے علاقے میں قربان گاہ کی جگہ کا پتہ لگا سکتے ہیں۔صوبائی محکمہ بلدیات سندھ نے قربانی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت شہر میں عوامی مقامات یاگلیوں میں اجتماعی قربانی نہیں کی جاسکے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے جانوروں کی قربانی کے لیے جگہیں مختص کردیں، این سی او سی اجلاس کے تناظر میں سڑکوں اورگلیوں میں قربانی کی حوصلہ شکنی کرنی ہے۔محکمہ بلدیات سندھ نے کہا ہے کہ ہر یوسی میں اجتماعی قربانی کے لیے مخصوص مقامات طے کیے گئے ہیں، مختص مقامات پرایس او پی اور حفاظتی انتظامات کے قربانی کی جاسکے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق طے شدہ مقامات کے علاوہ قربانی کرنے پر کارروائی کی جائے گی جبکہ تمام اضلاع میں قربانی کے مقامات کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.