Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان کا عالمی برادری سے بھارت کو اسلحہ ذخیرہ کرنےسے روکنے پر زور

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ بھارت کو اسلحہ ذخیرہ کرنےسے روکے جس سے جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوسکتی ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ دنیا پہلے ہی بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے غیر ذمہ دارانہ اور متعصبانہ رویے سے آگاہ ہے جو منفی ایجنڈے پر گامزن ہے۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے رافیل طیاروں کی حالیہ خریداری کی اطلاعات کے ردعمل میں ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنی حقیقی دفاعی ضروریات سے زیادہ فوجی صلاحیت بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے بڑے پیمانے پر اسلحہ جمع کرنے اور جارحانہ سکیورٹی عزائم کو مسلسل اجاگر کررہا ہے جو جنوبی ایشیا میں اسٹرٹیجک استحکام کو بری طرح متاثر کررہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.