Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم کا معاون خصوصی دوہری شہریت پر نااہل نہیں ہو سکتا: اسلام آباد ہائیکورٹ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: عدالت عالیہ نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی دوہری شہریت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وزیراعظم کا معاون خصوصی دوہری شہریت پر نااہل نہیں ہو سکتا۔ دوہری شہریت والا شخص بھی پاکستانی ہے، اس کے محب وطن ہونے پر شک نہیں کیا جا سکتا۔

یہ تحریری فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کیا ہے۔ عدالت عالیہ نے آج دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ انہوں نے فیصلے میں لکھا کہ معاون خصوصی کا تقرر وزیراعظم کا اختیار ہے، اس معاملے میں تعداد کی بھی پابندی نہیں ہے۔ وزیراعظم عوام کو جوابدہ ہیں، تنہا ریاستی نظام نہیں چلا سکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.