Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مسلمان کا عقیدہ ہونا چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ ہی وبا سے نجات دلائے گا: خطبہ حج

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مکہ مکرمہ:  خطبہ حج میں کہنا تھا وبا پھیل جائے تو انسان کو دوسرے علاقے میں نہیں جانا چاہیئے، جس وقت انسان نماز کیلئے کھڑا ہو تو طہارت اور پاکیزگی کا خیال رکھے، مسلمان کا عقیدہ ہونا چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ ہی وبا سے نجات دلائے گا، وبا کے دوران زیادہ سے زیادہ صدقہ اور خیرات کریں۔

مسجد نمرہ سے خطبہ حج میں کہا گیا کہ کچھ لوگ حرام چیزوں کا استعمال کرتے ہیں، اس وجہ سے بھی وبا آتی ہے، جہاں وبا پھیل جائے وہاں باہر سے کوئی بندہ داخل نہ ہو، جو لوگ اللہ کی حدود کو توڑتے ہیں ان کیلئے دنیا اور آخرت میں عذاب ہے، دنیا میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مشکلات امتحان ہے، وبا اگر آزمائش ہے تو اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھلے ہیں۔

خطبہ حج میں شیخ عبداللہ بن سلیمان کا کہنا تھا ہمارے گناہوں کی وجہ اللہ نے ہمیں اس آزمائش میں مبتلا کیا ہے، اللہ تعالیٰ مشکلات کے بعد آسانیاں بھی فراہم کرتے ہیں، قرآن میں ہے معمولی مصیبت کا مقصد بڑے عذاب سے آگاہی ہے، اللہ تعالیٰ نے تجارت کو حلال اور سود کو حرام قرار دیا ہے، کچھ لوگ دینی اور کچھ دنیاوی معاملات میں خیانت کرتے ہیں، اہل ایمان کو میانہ روی اختیار کرنی چاہیئے۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمہارے لیے مشکلیں نہیں، آسانیاں چاہتا ہے، اللہ تعالیٰ خیانت کرنیوالوں کو پسندنہیں کرتا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے دھوکا اور خیانت کرنیوالا ہم میں سے نہیں، قرآن میں ہے صبر اور نماز کے ذریعے اللہ سے مدد مانگو، اسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق ہے، اللہ غرور اور تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا، آج مسلمانوں کو اپنے سیاسی اور معاشی حالات دین کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔

خطبہ حج میں کہا گیا کہ اللہ کے سوا کوئی شریک نہیں، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے انسانوں کو نعمتیں بخشیں، نبی کریمؐ نے اپنی زندگی خیر کیلئے وقف کی، جو کچھ زمین اور آسمان میں ہے سب اللہ کا ہے، تم لوگوں کو تقویٰ کی نصحیت کی جاتی ہے، اللہ کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم جیسے لوگوں کو پیدا کیا، آج بہت بڑی تعداد میں انسان اللہ کی بندگی سے غافل نظر آتے ہیں۔

خطبہ حج میں مزید کہا گیا کہ تقویٰ اختیار کرنیوالے کی ہر تنگ دستی دور کر دی جاتی ہے، جو کچھ آسمانوں اور زمینوں میں ہے سب اللہ کی ملکیت ہے، جو آدمی خلوت اور جلوت کو ایک جیسا بنا دیتا ہے وہ اللہ کا محبوب بن جاتا ہے، اللہ کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم جیسے لوگوں کو پیدا کیا، آج بہت بڑی تعداد میں انسان اللہ کی بندگی سے غافل نظر آتے ہیں، آپؐ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں، آپؐ کے بعد تا قیامت کوئی رسول نہیں آسکتا، اللہ تعالیٰ نے دین کو کامل اور مکمل کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.