Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پٹرول 7 روپے مہنگا کرنے کی تجویز، وزیراعظم کی منظوری کے بعد اطلاق ہوگا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ پیٹرولیم نے قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کو بجھوائی گئی سمری میں سات روپے اضافے سے پٹرول کی نئی قیمت 107روپے 11پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے اضافے سے نئی قیمت 110روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

6 روپے اضافے سے مٹی کے تیل نئی قیمت 65 روپے 32 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے21 پیسے اضافے سے نئی قیمت 62 روپے21 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایک تولہ سونا 250 روپے مہنگا ہوگیا

وزارت خزانہ کو بجھوائی گئی سمری میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی اور 17فیصد جی ایس ٹی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاور ت سے کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.