Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہم پنجاب اور پاکستان کے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں : مریم نواز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  مریم نواز نے کہا ہے کہ جتنے بڑے چیلنجز ہیں اتنا ہی بڑا ارادہ ہے، ہم پنجاب اور پاکستان کے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، لوگوں کو جلد گورننس میں بہتری نظر آئے گی۔

حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کے بعد مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر بہت مبارک ہو، الحمدللہ مجھے آج بہت خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے سیاسی دشمنی میں مسجد نبویؐ کی بے حرمتی کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اٹھا لیا ہے، غنڈہ گردی کرنیوالوں کیلئے صرف جیل کے دروازے کھلیں گے، آئین اور قانون کو غنڈہ گردوں نے مذاق بنا کر رکھ دیا، فریقین کو سنا جاسکتا ہے غنڈوں، بدمعاشوں اور آئین شکنوں کو نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.