Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلدیاتی انتخابات : کوئٹہ اور لسبیلہ میں حلقہ بندیاں مکمل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : ضلع کوئٹہ اور لسبیلہ حلقہ بندیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 29اپریل 2022کو بلوچستان کے ضلع کوئٹہ اور لسبیلہ میں حلقہ بندیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ نئی حلقہ بندیوں کے مطابق کوئٹہ مٹروپولیٹن کارپوریشن میں 84وارڈ بنائے گئے ہیں۔ کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے دیہی علاقوں میں 108یوسی اور 555وارڈز بنائے گئے ہیں۔ جبکہ ضلع لسبیلہ میں پانچ میونسیپل کمیٹیاں اور 1میونسیپل کارپوریشن حب ہے۔ ضلع لسبیلہ کے شہری علاقوں میں 98وارڈز قائم کیئے گئے ہیں۔ ضلع لسبیلہ کے دیہی علاقوں میں 32یونین کونسل ہیں جن میں 186وارڈز ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے آبادی کے تناسب سے ضلع کوئٹہ اور لسبیلہ کے دیہی اور شہری یونین کونسلز، وارڈز کی تعداد کی تصحی کرائی تھی جس کے بعد دوبارہ حلقہ بندیاں کی گئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.