Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکا اور ایران کے تعلقات پر کئی سال سے پریشان ہوں ، جو بائیڈن

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتے تعلقات پر کئی سال سے پریشان ہوں۔چند روز قبل امریکا کے مقابلے میں حلیف ممالک چین اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے 25 سالہ اسٹریٹیجک معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کے بعد سپر پاور امریکا اور نئی نائیڈن انتظامیہ میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔ چین اور ایران کے درمیان بڑھتی قربتوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کو پریشان کیا ہوا ہے، جو بائیڈن اس سے قبل بھی متعدد بار چین سے کشیدہ تعلقات پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں تاہم حالیہ معاہدے پر بات کرتے ہوئے پہلی بار امریکی صدر نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ائیرپورٹ پر روانگی سے قبل صحافی کے سوال کہ کیا چین اور ایران کے درمیان معاہدہ پر خدشات ہیں، امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے تعلقات پر میں کئی سال سے فکر مند ہوں۔ امریکا اور اقوام متحدہ کی جانب سے چین اور ایران پر تجارتی پابندیاں بھی عائد کی جا چکی ہیں جب کہ چینی اثرو رسوخ کے باعث جو بائیڈن نے برطانیہ کو چین کے دنیا بھر میں اقتصادی راہداری کے تحت سڑکوں کے جال ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ کی طرز کا نیا منصوبہ بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.