Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عوام کورونا کی تیسری لہر کو سنجیدہ لیں، غیر ضروری ملاقاتوں سے گریز کیا جائے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ عوام کورونا کی تیسری لہر کو سنجیدہ لیں، غیر ضروری ملاقاتوں اور سفر سے گریز کیا جائے، پاکستان برطانیہ جیسے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے اپنے ویڈٰو پیغام میں کہا ہے کہ مثبت کیسز سے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے، خدا کیلئے عوام کورونا کی تیسری لہر کو بہت سنجیدہ لیں، عوام احتیاط نہیں کر ینگے تو پھر کورونا کو پھیلنے سے روکا نہیں جاسکے گا، اس مشکل وقت میں عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ عوام غیر ضروری ملاقاتوں اور سفر سے گریز کریں، ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور تمام طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کورونا کے خلاف ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری سو فیصد پوری کرنا ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.