Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے یوبی جی سیکریٹریٹ قائم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)نے کراچی کے اہم ترین علاقے سندھی مسلم کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی میں کاروباری برادری کے مسائل کے حل کیلئے یو بی جی سیکریٹریٹ قائم کردیا ، سیکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ سیکریٹری جنرل بھی اپنے فرائض انجام دے گا،گزشتہ روز یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے سیکریٹریٹ کا افتتاح کیا، ایس ایم منیر نے کہا کہ یو بی جی سیکریٹریٹ قائم کرکے ہم تمام ٹریڈ باڈیز،چیمبرز،ایسوسی ایشنز سے موثر انداز میں رابطے میں رہیں گے، سیکریٹریٹ کے ذریعے پاکستان کے تمام ہی شہروں میں نوجوانوں کو فعال کردار ادا کرنے کیلئے ذمہ داریاں دی جائیں گی تاکہ ہمارا بزنس کمیونٹی سے بدستور رابطہ رہے اور انکے مسائل حل کرانے کی جدوجہد کو بدستور جاری رکھا جاسکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.