Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے :محمد وسیم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا خیال ہے کہ ہر شخص کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے ،عامر نے یہ فیصلہ گزشتہ سال دسمبر میں قومی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ تحفظات کے بعد لیا تھا۔محمد وسیم کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر میرا مؤقف بہت آسان ہے ، ریٹائرمنٹ کسی کھلاڑی کے لئے آسان فیصلہ نہیں ہوتا، یہ چھوٹی چیز نہیں ہے ، جو بھی یہ فیصلہ کرتا ہے اور جب بھی کرتا ہے تو ایسا فیصلہ لینے میں بہت زیادہ مشقت ، سوچ اور بہت سارے لوگ شامل ہوتے ہیں جن میں کھلاڑی کے اہلخانہ اور قریبی دوست شامل ہیں، جب کوئی اتنا بڑا فیصلہ کرتا ہے تو پھر ہر کسی کو اس فیصلے کا احترام کرنا چاہئے اور اس پر تعجب نہیں کرنا چاہئے کہ آیا اس کھلاڑی کو اپنا فیصلہ واپس لینا چاہئے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عامر نے اپنا فیصلہ کیا ہے اور ہمیں اس کا احترام کرنا ہوگا ،اگر وہ ریٹائر نہیں ہوتا تو پھر یہ الگ منظر ہوگا لیکن اس وقت میں ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انھوں نے ریٹائرمنٹ واپس لی تو فاسٹ باؤلر کے انتخاب کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنا غیر منصفانہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.