Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

معرکہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی کرکٹرز کی بھرپور مشقیں جاری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سینچورین( سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان وائٹ بال سکواڈ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 2اپریل کو کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم نے پیر کو دوپہر کے سیشن میں سپر سپورٹس پارک سینچورین میں ٹریننگ کی اور یہ قومی ٹیم کا سینچورین میں دوسرا ٹریننگ سیشن تھا۔ پہلے سیشن میں ٹیم نے سٹیڈیم میں فزیکل ٹریننگ کی اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں،اس کے بعد سکواڈ نے انڈور باؤلنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔ پاکستان ٹیم پریٹوریا میں جہاں مقیم ہے وہاں بھی کرکٹرز کو بائیو سکیور ببل میں رہتے ہو ئے چہل قدمی اور رننگ کی اچھی سہولت میسر ہے ، گالف کورس بھی متصل ہے لیکن سکواڈ میں شامل افراد کو گالف کورس جانے کی اجازت نہیں ہے البتہ رہائشی کمروں کے سامنے کھلے ایریا میں گالف پریکٹس کی جا سکتی ہے ۔اس طرح محمد حفیظ اور باؤلنگ کوچ وقار یونس گالف کا شوق پورا کر سکیں گے جب کہ بیٹنگ کوچ یونس خان نے لیک میں فشنگ کا شوق بھی پورا کیا۔کپتان بابر اعظم حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے ، یونس خان کی کرکٹرز کے ساتھ فشنگ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے ۔ بیٹنگ کوچ یونس خان نے ڈھائی کلو کی کیٹ فش پکڑلی بعد میں انہوں نے مچھلی کو دوبارہ جھیل میں چھوڑدیا۔یونس خان کے ساتھ بابر اعظم اور کئی دوسرے کھلاڑی بھی موجود تھے ۔ یونس خان نے بتایا کہ تین بار کوشش کے بعد مچھلی کانٹے میں پھنسی ہے کیوں کہ ہمیں اس تالاب کا اندازہ نہیں ہے ۔یونس خان نے کیٹ فش کو دوبارہ تالاب میں چھوڑتے ہوئے بائے بائے بھی کہا۔بابر اعظم نے کہا کہ میں یونس بھائی سے بیٹنگ کے ساتھ مچھلی کے شکار کے گر سیکھنے کی کوشش کررہا ہوں۔ٹیم کے ارکان کوگالف کورس کی طرف جانے کی اجازت نہیں ،یونس خان کے مچھلی کے شکار کی ویڈیو پی سی بی نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.