Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نہر سوئز میں پھنسا بحری جہاز نکل گیا،تجارتی راستہ بحال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قاہرہ  :  نہر سوئز میں پھنسے عظیم الجثہ بحری جہاز کو ٹگ بوٹس گہرے پانی میں دھکیلنے میں کامیاب ہو گئیں، ایک ہفتے بعد تجارتی راستہ بحال ہوگیا اور عالمی تجارت کا بحران ختم ہو گیا۔ کینال اتھارٹی کے مطابق ایک بڑی سمندری لہر نے ٹگ بوٹس کو 2 لاکھ 24 ہزار ٹن کا جہاز گہرے پانی میں دھکیلنے کا موقع دیا، جہاز کے تکنیکی معائنے کیلئے اسے گریٹ بٹر لیک منتقل کردیاگیا۔مصری حکام کے مطابق 422بحری جہاز راستہ کلیئر ہونے کا انتظار کررہے ہیں،منگل کی شام تک صرف113بحری جہاز ہی سوئز کینال سے گزر سکیں گے ۔ذرائع کے مطابق مصر نے جہاز سے معاوضے کامطالبہ کیاہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.