لاہور( شوبز ڈیسک )ماہرہ خان کے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو سے مختصر ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ اپنے مخصوص خوشگوار انداز میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ میرا سیٹھی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ‘اُن کی ایک بڑی خواہش ہے کہ وہ اپنا گھر بنانا چاہتی ہیں، سب لوگ اُن پر ہنستے ہیں کہ ماہرہ خان نے اپنا گھر نہیں بنایا جس پر میرا سیٹھی کہہ رہی ہیں کہ لوگ اس لیے ایسا کہتے ہوں گے کہ آپ اب تک اپنے والدین کے ہمراہ رہتی ہیں، اس پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ‘اُنہیں ایک اپنا ذاتی گھر بنانا ہے جس میں وہ اپنے والدین کے ہمراہ سب قریبی رشتوں کے ساتھ رہ سکیں۔ماہرہ خان کا مزید کہنا ہے کہ ‘انشا اللہ وہ بہت جَلد اپنا ذاتی گھر بنائیں گی۔
مشرق مزید