Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سابق امریکی صدر اوبامہ کی دادی کینیا میں انتقال کرگئیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیروبی  : سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کی دادی 99 برس کی عمر میں کینیا میں انتقال کرگئیں۔

سابق صدر کی سوتیلی دادی سارہ اوبامہ کا انتقال کینیا کے شہر کسومو کے ایک ہسپتال میں ہوا۔ان کی دادی کو پیار سے ماما سارہ کہا جاتا تھا ،انہوں نے کینیا کے کوجیلو گاؤں میں لڑکیوں اور یتیم بچوں کی تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

سارہ اوبامہ کی بیٹی مارسیت اونیانگو اور خاندان کے ترجمان موسیٰ اسماعیل نے کہا کہ اس حوالے سے باراک اوبامہ کو آگاہ کردیا گیا ہے اور انہوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ،واضح رہے کہ سارہ اوباما مسلمان تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.