Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی گئی، نوافل کا خصوصی اہتمام

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی گئی، مساجد اور گھروں میں نوافل اور ذکر و اذکار کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

شہریوں کی جانب سے مساجد میں نوافل اور ذکر و اذکار کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ مساجد میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ بادشاہی مسجد لاہور میں مولانا عبدالخبیر آزاد نے کورونا وبا سےبچاؤ، ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کرائی۔

کراچی میں رات بھر قبرستانوں میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ شہری پھولوں کی پتیاں لے کر اپنے پیاروں کی قبروں پر پہنچے اور ان کے لیے مغفرت کی دعائیں مانگیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.