Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حماد اظہر وفاقی وزیر خزانہ مقرر، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ مقرر کر دیا گیا، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کابینہ ڈویژن نے حفیظ شیخ کو وفاقی وزیر کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

یاد رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹایا گیا جبکہ قلمدان حماد اظہر کو تفویض کیا گیا تھا۔ 11 دسمبر 2020ء کو وزیراعظم نے بھی وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے کچھ وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی 3 سال سے بھی کم مدت کے دوران وفاقی کابینہ میں تیسری مرتبہ بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس سے قبل وفاقی کابینہ میں رواں برس اپریل میں تبدیلی کی گئی تھی جس کے تحت خسرو بختیار کو وفاقی فوڈ سیکیورٹی کی وزارت سے ہٹا کر اقتصادی امور، حماد اظہر کو اقتصادی امور کی جگہ وزارت صنعت جبکہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام کو وزارت غذائی تحفظ دی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.