Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ڈی ایم قائم ہے اور رہے گی، نیب اپوزیشن کو دبانے کیلئے بنی تھی: شاہد خاقان عباسی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم قائم ہے اور رہے گی، نیب اپوزیشن کو دبانے کے لئے بنی تھی اور آج بھی وہی کام کر رہی ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی نظام کو دباؤ میں لایا جا رہا ہے، نیب کے اقدامات ملکی مفاد میں نہیں، براڈ شیٹ سکینڈل کی فائلیں غائب ہو رہی ہیں، کیمرے لگا کر عدالتی کارروائی عوام کو کیوں نہیں دکھاتے ؟ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے، بے روزگاری میں اضافہ ہوا، ہم خیرات لے کر کورونا کا مقابلہ کر رہے ہیں، کسی بھی ملک میں کورونا ویکسین بیچنے کی اجازت نہیں، حکومت نے خود ویکسین نہیں خریدی، نجی شعبوں کو ویکسین منگوانے کی اجازت دے دی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.