Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اپوزیشن ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے اپنے ذہن سے وسوسہ نکال دے، وزیر خارجہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے اپنے ذہن سے وسوسہ نکال دے، کم سے کم دفاعی صلاحیت پر  پوری قوم کا اتفاق تھا، ہے اور رہے گا، ملک کے دفاع سے ہم کسی صورت غافل نہیں رہ سکتے۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں راجہ پرویز اشرف اور  مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف کی طرف سے نکتہ ہائے اعتراض پر جواب دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی معاشی اور اقتصادی خودمختاری کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان آج جن اقتصادی مشکلات سے دوچار  ہے حسابات جاریہ ، تجارتی خسارہ اور ریونیو کے بیشتر حصے کے بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں جیسے معاملات پر سنجیدہ بات کرنے کی ضرورت ہے، ہم سب نے مل کر اسے ٹھیک کرنا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کلی معیشت کے اشاریے گزشتہ تین برسوں میں نہیں بگڑے یہ ایک طویل داستان ہے جن کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ معاشی خودمختاری کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہم ملک کی معاشی خودمختاری کا دفاع کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک فاضل ممبر نے پاکستان کے جوہری اثاثوں کے حوالے سے بات کی ہے، کم سے کم دفاعی صلاحیت پر  قومی اتفاق رائے تھا، ہے اور رہے گا۔ ہم کسی غفلت اور کوتاہی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ پاکستان کی پوری قوم اس حوالے سے متفق ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کورم کی بنیادی ذمہ داری حکومت کی ہے لیکن اپوزیشن کے ارکان سے دست بدست درخواست ہے کہ وہ ایوان کو فعال رکھنے کیلئے گھڑی گھڑی کورم کی نشاندہی نہ کریں تاکہ ہم ان کے خیالات سے بھی مستفید ہوں۔

قبل ازیں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نکتہ اعتراض پر کہا تھا کہ ایوان کے اندر اور باہر چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ حکومت مَنی بل یا مِنی بجٹ لا رہی ہے، مہنگائی، بیروزگاری اور گیس کی قلت نے لوگوں کے دکھوں میں پہلے سے اضافہ کیا ہے، ہمیں اس کی مزاحمت کرنی چاہیے۔

اس موقع پر ایوان کی کارروائی چلانے والے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ جب یہ بل ایوان میں آجائے گا تو اس پر بحث ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.