Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کیلئے جنوری سے اے ٹی ایم کارڈ کا اجرا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے جنوری میں اے ٹی ایم کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔

نینشل سیونگ میں سرمایہ لگانے والوں کے لئے خوشخبری آ گئی، قومی بچت کا ادارہ جنوری میں اے ٹی ایم کارڈ کا اجراء کرے گا جس کی بدولت سرمایہ کاروں کو منافع کے حصول کی خاطر لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق اے ٹی ایم کارڈ سے نقد کی یومیہ حد 25 ہزار روپے، آن لائن فنڈ ٹرانسفر کی حد ایک لاکھ روپے اور پوائنٹ آف سیل پر ایک لاکھ روپے کی حد مقرر کی ہے۔

ماہرین کے مطابق اے ٹی ایم کارڈ کے اجراء سے سرمایہ کاروں کو سہولت ملے گی جس کی بدولت بچت سکیموں میں سرمایہ کاری بڑھنے کی اُمید ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.