Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ ، ڈینور میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن : امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، ڈینو ر میں مسلح شخص نے گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں خاتون پولیس افسر سمیت 5 افراد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 47 سالہ مسلح شخص نے شہر کے مختلف علاقوں میں خواتین سمیت شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس نے اطلاع ملنے پر ایک مشکوک کار کا پیچھا کیا تو کار سوار نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے باوجود مسلح شخص بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا

بعد ازاں مسلح شخص گاڑی چلاتا ہوا بیلمار شاپنگ ایریا جا پہنچا اور ایک خاتون پولیس افسر پر فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ واقعے میں متعدد افراد زخمی ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ حملہ آور کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ کا مقصد واضح نہیں ہو سکا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.