Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بنوں: بجلی اور گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور : پشاور اور بنوں میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے پشاور میں احتجاج کرتے ہوئے کوہاٹ روڈ جبکہ بنوں میں میرانشاہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

پشاور میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر گڑھی قمردین کے مکینوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

دوسری جانب بنوں کے علاقہ سوکڑی کے مکینوں کا بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف 24 گھنٹے سے احتجاج جاری ہے۔ مختلف اسکولوں کے طلبا بھی چھٹی کر کے احتجاج میں شامل ہوگئے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 24 میں سے ایک گھنٹہ بجلی اور گیس فراہم کی جاتی ہے، گھروں میں پانی ناپید ہوگیا، کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.