Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

خاتون کا کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حامیزہ مختار نامی لڑکی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر جنسی زیادتی، تشدد اور مال بٹورنے کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔

ہفتے کو لاہور میں پریس کانفرنس میں حامیزہ مختار نامی لڑکی نے دعویٰ کیا کہ وہ بابراعظم کے پڑوس میں رہتی رہی ہیں، دونوں ایک ہی اسکول میں پڑھتے رہے ہیں، بابراعظم نے مجھے محبت میں دھوکا دیا، 2010 میں شادی کا وعدہ کیا لیکن جب بھی نکاح کا مطالبہ کرتی تو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا، دونوں فیملیز شادی کے لیے تیار نہیں تھیں، بالآخر  بابراعظم نے انکار کر دیا۔

حامیزہ نے الزام لگایا کہ میں نے اپنے بیوٹی سیلون کی کمائی کے کروڑوں روپے بابراعظم پر خرچ کردیے، میری شکایت پر اس معاملہ میں پولیس میں شنوائی ہوئی نہ پی سی بی نے کوئی ایکشن لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.