Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملتان میں جلسہ ہو کر رہے گا، بلاول بھٹو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ ہو کر رہے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت ملتان میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس سے خوفزدہ ہے اور حکومت نے ایک بار پھر کارکنوں پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی میزبانی کریں گے اور آصفہ بھٹو میری نمائندگی کے لیے ملتان پہنچ رہی ہیں۔ ملتان میں جلسہ تو ہوکر رہے گا۔

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) ملتان میں پاور شو کرنے کیلئے بضد ہے لیکن انتظامیہ اجازت دینے سے انکار کر رہی ہے۔

جلسے سے پہلے ہی پولیس اور جیالوں میں رات گئے تصادم ہوا۔ پی ڈی ایم کے کارکنوں نے قلعہ کہنا اسٹیڈیم پر دھاوا بولا۔

پولیس نے کریک ڈاون کیا اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی سمیت تیس افراد گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری طلب کرنے پر کارکنان واپس چلے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.