Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان میں سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے: گورنر پنجاب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

گورنر پنجاب سے ایم پی اے سردار مہندر پال اور دیگر نے ملاقات کی، چوہدری محمد سرور نے سکھ برادری کو بابا گرونانک کے جنم دن پر مبارکباد دی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکھ سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے۔ بھارت میں مودی کی نگرانی میں اقلیتوں کا قتل عام ہو رہا ہے، کرتارپورراہداری منصوبہ بھارت کو آج تک ہضم نہیں ہو رہا۔ آر ایس ایس اورنریندر مودی کا ایک ہی مشن ہے جو امن کیلئے تباہ کن ہے۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کیلئے دنیا کا محفوظ ترین ملک بن چکا ہے۔ حکومت سکھ یاتریوں کو سکیورٹی سمیت تمام سہولتیں دے رہی ہے، ہم قائداعظم کے ویژن کے مطابق اقلیتوں کو تحفظ دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.