Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

معیشت کے کئی شعبے بہتری کی راہ پر گامزن ہیں ، وزارت خزانہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی( بزنس رپورٹر) وزارت خزانہ کے مطابق ملکی معیشت کے کئی شعبے بہتری کی راہ پر گامزن ہیں اور مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں اقتصادی طور پر بہتری آئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ڈالرکے مقابلے میں روپے میں استحکام آیا ہے اور مہنگائی میں کمی ہوئی جبکہ رواں مالی سالی کے پہلے چار ماہ میں بجٹ خسارہ 484 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ۔ کاروباری طبقے ، صارفین کا اعتماد بحال اور معاشی شرح نمو میں بہتری متوقع ہے ۔وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر 26.5 فیصد اضافے سے 9.4 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں ہیں اور مالی سال کے 4 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.2 ارب ڈالر سرپلس رہا جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس جی ڈی پی کا 1.3 فیصد سرپلس رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.