دبئی : گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ آغاز سے ہی ان ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے روزانہ 2 ملین ڈالر کے قریب پاکستان کو موصول ہو رہا ہے ، جو تقریباً 100 ملین ڈالر ہے ۔ یہ اہم اکاؤنٹ دور دراز سے بینک آئے بغیر متعدد کرنسی میں کھولا جا سکتا ہے ۔ پاکستان کی بینکنگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اسٹاک مارکیٹ، رئیل اسٹیٹ اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کا موقع ملے گا، جو امریکی ڈالر اور پاکستانی روپوں میں پُرکشش منافع کی پیش کش کرتا ہے ۔جے ایس گروپ کے ڈائریکٹر علی رضا صدیقی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدام اور اس دورے کی کامیابی کو سراہا۔
مشرق مزید