Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کارکنوں کی پکڑدھکڑ، ملتان میں مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں آج اجلاس طلب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان:  کارکنوں کی پکڑ دھکڑ پر پی ڈی ایم قیادت بھی متحرک ہو گئی، ملتان میں مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں آج اجلاس آج ہو گا، یوسف رضا گیلانی، انس نورانی، رانا ثنااللہ اور ساجد میر سمیت دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔

پی ڈی ایم رہنماوں کا یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے ملتان میں 40 سیاسی کارکنان کی پولیس کے ساتھ جھڑپ کے دوران گرفتاری کے بعد کیا گیا ہے۔

سیاسی کارکنان نے گیلانی ہاوس سے ایک ریلی نکالی تھی جو چوک گھنٹہ گھر پہنچی تو پولیس کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا، پولیس نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کو بھی گرفتار کیا تھا جن کے خلاف 30 دن کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

دریں اثنا پولیس کی جانب سے 300 سیاسی کارکنان کے خلاف توڑ پھوڑ کے الزام میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.