Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

باکسنگ کا بڑا مقابلہ بے نتیجہ ختم، مائیک ٹائسن اور رائے جونز جونیئر کے 76-76 پوائنٹس

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیویارک: امریکا میں دنیائے باکسنگ کا بڑا مقابلہ بے نتیجہ ختم ہو گیا، لیجنڈری فائٹر مائیک ٹائسن اور رائے جونز جونیئر نے خوب ایکشن دکھائے، آٹھ راؤنڈز کے بعد 76-76 پوائنٹس سے باؤٹ برابر رہا۔

امریکی ریاست لاس اینجلس میں باکسنگ کا تگڑا مقابلہ، ماضی کے عظیم فائٹر مائیک ٹائسن اور رائے جونز جونیئر اِن ایکشن ہوئے۔ 50 سے زائد عمر کے دونوں باکسرز کے لیے راؤنڈ کا وقت تین کی بجائے دو منٹ رکھا گیا، آٹھ راؤنڈ یعنی سولہ منٹ تک اعصاب شکن مقابلہ چھہتر چھہتر کی برابری پر ختم ہوا۔

دنیا بھر کے باکسنگ پرستار خوب محظوظ ہوئے، پاکستانی نژاد برطانوی فائٹر عامر خان نے بھی دلچسپ قرار دے دیا اور کہا کہ عمر رسیدہ ہونے کے باوجود دونوں رفتار اور جوش سے جوان لگ رہے تھے۔

تاریخ ساز باکسنگ مقابلے لاکھوں ڈالرز کی آمدن ہوئی جو چھاتی کے کینسر کے مریضوں اور باکسرز کی فلاح پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.