Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

قائداعظم ٹرافی:عمیرمسعود کی اولین فرسٹ کلاس سنچری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی،لاہور( سپورٹس رپورٹر) قائد اعظم فرسٹ الیون ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ کے تیسرے روز نیشنل سٹیڈیم میں اولین فرسٹ کلاس سنچری بنانے والے وکٹ کیپر عمیر مسعود نے ناقابل شکست 103 رنزاور فیضان ریاض نے 56 رنز بنا کر ناردرن ایریاز کو دوسری اننگز میں چار وکٹوں پر 247 رنز تک پہنچایا تو اننگز ختم کردی گئی۔خیبر پختونخوا نے 390 رنز کا ہدف ملنے پر کسی نقصان کے بغیر 55 رنز بنالئے ۔اس سے قبل کپتان خالد عثمان کے ناقابل تسخیر 113 رنز کی بدولت خیبر پختونخوا نے فالو آن سے بچ کر پہلی اننگز میں 318 رنز بنائے تھے ۔یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں جنوبی پنجاب کے 7 وکٹوں پر 527 رنز کے جواب میں وسطی پنجاب نو وکٹوں پر 401 رنز بنائے جس میں عثمان صلاح الدین 76، سعد نسیم 69 اور علی شان 44 رنز بنا سکے ۔سٹیٹ بینک گراؤنڈ میں بلوچستان نے کسی نقصان کے بغیر 42 سکور بنا کر 93 رنز کی برتری حاصل کرلی۔اس سے قبل سندھ کی ٹیم 100 رنز پر 7 وکٹیں گنوا کر پہلی اننگز میں 407 رنز بنا سکی جس میں ڈبل سنچری شراکت قائم کرنیوالے عمیر بن یوسف 109اور سعود شکیل 142 رنزکے ساتھ نمایاں رہے مگر اس کے بعد سعد علی کو 56 رنز بنانے کا موقع ملا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.