لاہور( شوبز ڈیسک ) اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ میں مثالی ماں بالکل بھی نہیں تھی لیکن وقت نے سب کچھ سکھا دیا اورمیں نے اپنے بچوں سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔حرامانی نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ مجھے شادی کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ مجھ میں اداکاری کی صلاحیت بھی ہے ۔ان کا کہناتھاکہ اللہ جب عورت کو اولاد دیتا ہے تو اس کا جگر بڑا کردیتا ہے ، آپ بچے کے دکھ درد کوسمجھنا سیکھتے ہیں۔ جب ماں بنی تو سب کچھ سیکھا، میں مثالی ماں بالکل بھی نہیں تھی، میں نے یہ سب وقت سے سیکھا ہے ، جب آپ کو وقت سکھاتا ہے تو اس میں پختگی ہوتی ہے ۔
مشرق مزید