لاہور( شوبزڈیسک) سینئراداکارہ سیمی راحیل نے پی ٹی وی کی جانب سے ایک پروگرام میں شرکت کا معاوضہ صرف 1400 روپے ادا کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔سیمی راحیل نے یوم آزادی کی مناسبت سے پی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی تھی ،انہوں نے 1400روپے کے چیک کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی اور لکھا کہ یہ چیک اس چیز کا اعتراف ہے کہ ریاست اپنے فنکاروں کو کس قدر پیار کرتی ہے ۔ پی ٹی وی نے اچھا کیا مذاق ہے ،یہاں کسی فنکار کی کوئی عزت نہیں ہے ،یہ لوگ فنکاروں کو گاجرمولی کی طرح سمجھتے ہیں۔
مشرق مزید