Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پشاور میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آوٹ کرنے والا گروہ پکڑا گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور:  پشاور میں ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے میڈیکل کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آوٹ کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ دو سو میں سے ایک سو پچاسی سوالات طالب علموں کو بتا دیئے گئے۔

پشاور میں ایف آئی اے کرائم ونگ نے اہم کارروائی کرتے ہوئے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے انٹری ٹسٹ کا پرچہ آوٹ کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق بیس طالب علموں سمیت ایک مرکزی ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔ طالب علموں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

میڈیکل کالجز میں داخلے کےلئے انٹری ٹیسٹ میں کل دو سو سوالات بنائے گئے تھے جن میں سے ایک سو پچاسی سوالات آوٹ کیے گئے تھے جبکہ ملزم فی طالب علم بیس سے پچیس لاکھ روپے لے رہا تھا۔ ایف ائی اے نے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.