Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکومت بوکھلا اٹھی، کئی رہنما اور کارکنان گرفتار کر لئے، جلسہ تو ہو کر رہے گا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان: ملتان میں پی ڈی ایم کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے ردعمل میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پنجاب میں ہونے والےپیپلزپارٹی کے یوم تاسیس سے بوکھلا اٹھی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک بار پھر حملہ کیا اور قاسم گیلانی سمیت ہمارے مختلف کارکنان کو گرفتار کرلیا، چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم 30 نومبر کو پی ڈی ایم کی میزبانی کریں گے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو زرداری میری نمائندگی کے لئے ملتان پہنچ رہی ہیں، جلسہ تو ہوکر رہے گا۔

پی ڈیم ایم کے ملتان میں کل ہونے والے جلسے سے آصفہ بھٹو زرداری کے علاوہ مریم نواز، مولانا فضل الرحمن اور دیگر اکابرین نے خطاب کرنا ہے جس کی وجہ سے میزبان جماعت پیپلز پارٹی نے جلسے کے حوالے سے پلان بی اور سی بھی تیار کر لیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.