Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پولیو زدہ اپوزیشن ملکی ترقی کو اپاہج کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے: فردوس عاشق

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتی ہیں کہ پولیو زدہ اپوزیشن ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو اپاہج کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ راہزنوں کا ٹولہ ہے، اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد کورونا کا پروموٹر بن چکا، جلسوں سے حکومت نہیں جائے گی لیکن کورونا ضرور گھر گھر آ رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ عقل سے ناپید اپوزیشن کے جعلی لیڈروں کو صورتحال کا ادراک نہیں، ایک شہزادہ کورونا کا شکار ہو کر اپنے محل میں بیٹھا ہے لیکن پھر بھی جلسوں پر بضد ہے، جاتی امراء کی مہارانی کو عوام سے نہیں اقتدار سے غرض ہے، پشاور جلسے کے بعد کورونا کیس بڑھ گئے لیکن انہیں احساس ہی نہیں، ملتان میں ایک بار پھر تماشہ لگایا جا رہا ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ بزدار حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار صوبےکے عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.