Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، ریاستی رٹ کو ہر حال میں قائم کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ٹی ایل پی احتجاج سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس میں وفاقی وزراء، مشیر قومی سلامتی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس ائی، آئی بی اور ایف ائی اے سمیت سینئر سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔

قومی سلامتی کمیٹی کو ملکی داخلی صورتحال اور ٹی ایل پی کے احتجاج کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ شرکا نے ٹی ایل پی احتجاج  کے دوران عوام کی جان ومال کو نقصان پہنچانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.