Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں دلخراش واقعات کے سدباب کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں : شکیلہ نوید دہوار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے قلات میں پانچ سالہ بچے کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان واقعہ کااز خود نوٹس لیںاوربلوچستان میں تسلسل کیساتھ ہونے والے دلخراش واقعات کے سدباب کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ کے سول ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی کوئی قدر نہیں انسانی حقوق کی پامالیوںکی روک تھام کیلئے موثر قانون سازی نہ ہونے کے باعث تسلسل سے دلخراش سانحات رونما ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میزئی اڈہ اور لسبیلہ میں پیش آنیوالے واقعات پر حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی تو قلات کاسانحہ رونما نہ ہوتا تاہم حکومت اپنی توانائی عوام کے بنیادی انسانی حقوق غصب کرنے پر صرف کررہی ہے ۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے قلات میں پانچ سالہ بچے کے اغوااور جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ میں ملوث مردہ ضمیر انسانوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.