Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پارلیمنٹ حملہ کیس: انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعظم کو بری کردیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پارلیمنٹ حملہ کیس سے وزیراعظم عمران خان کو بری کردیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دیگر رہنماؤں کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کرلیا گیا۔

عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے عمران خان کی جانب سے بریت کی درخواست کے ساتھ تحریری دلائل جمع کروانے کے بعد 26 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا گیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اس مقدمے میں اشتہاری رہ چکے ہیں اور بریت کے فیصلے سے قبل ضمانت پر تھے جبکہ پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری مقدمے میں بدستور اشتہاری ہیں۔

دوسری جانب مقدمے میں نامزد صدر مملکت عارف علوی کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہونے کے باعث ان کی حد تک کیس داخل دفتر رہے گا یعنی عہدہ صدارت کے دورن اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔

تاہم عدالت نے وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شفقت محمود اور اسد عمر کے علاوہ صوبائی وزیر علیم خان، شوکت یوسف زئی اور جہانگیر خان ترین کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے 21 نومبر کو طلب کرلیا۔

گزشتہ سماعت کے دوران عدالت میں جمع کروائے گئے تحریری دلائل میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کو جھوٹے اور بےبنیاد مقدمے میں پھنسایا گیا تھا۔

عمران خان کے وکیل نے کہا تھا کہ ان کے مؤکل کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے اور نہ ہی کسی گواہ نے ان کے خلاف بیان دیا، سیاسی مقدمہ ہے جس میں سزا کا کوئی امکان نہیں اس لیے بری کیا جائے۔

دوسری جانب پراسیکیوٹر نے بھی دوران سماعت عمران خان کی بریت کی درخواست کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ سیاسی طور پر بنایا گیا جو صرف وقت کا ضیاع ہو گا۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بری کر دیا جائے تو پروسیکیوشن کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا.

علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستانی عوامی تحریک کے رکن مبشر علی کو بھی مقدمے سے بری کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.