Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شوبز انڈسٹری کو ہونیوالے نقصان کا ازالہ مشکل ہے: ماریہ واسطی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ کئی ڈراموں میں کام کر رہی ہوں، اپنے فینز کوبہت جلد سرپرائز دوں گی، ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات نے ہم جیسے فنکاروں کو فلموں سے دور کیا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کے سنہری دور کے آثار نمایاں ہونے میں وقت لگے گا۔ اب شوبز انڈسٹری کو جو نقصان ہوچکا ہے اسکا ازالہ ہونا بہت مشکل نظر آرہا ہے۔ کئی ایک ڈرامہ پروڈیوسرز دیوالیہ ہو گئے ہیں اور بہت سے فنکار سفید پوشی کی خاطر خاموش ہیں۔

شوبز انڈسٹری کو ہونیوالے نقصان کا ازالہ مشکل ہے: ماریہ واسطی

ان خیالات کا اظہار ماریہ واسطی نے نمائندہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ماریہ واسطی کا کہنا تھا کہ ملکی ہی نہیں بیرون ممالک سے بھی کام کی آفرز ہو رہی ہیں۔ ذاتی طور پر اپنے ملک کی پروڈکشنز کو ترجیح دینا چاہتی ہوں۔

واضح رہے ماریہ واسطی تنزانیہ میں پیدا ہوئیں، معروف ٹیلی ویژن اداکارہ طاہرہ واسطی کی بھتیجی ہیں۔ انہوں نے 90 کی دہائی میں اداکاری کا آغاز کیا اور 50 سے زائد سیریلز میں کام کر چکی ہیں۔ ان کے فلمی کیریئر میں رام چند پاکستانی، لو میں گم اور یارانہ شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.