مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے رحم کی درخواست پر دستخط کر دیئے ہیں ، انہیں ای میل اور ٹیلی فون تک رسائی حاصل ہے۔
سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے رحم کی درخواست پر دستخط کر دیے ہیں اب جیل حکام کی جانب سے درخواست امریکاکے صدر کو بھیجی جا رہی ہے، اس رحم کی درخواست کے زریعے راستے کھلے ہیں۔