Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج :مندی برقرار،36ارب سے زائد ڈوب گئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (بزنس رپورٹر )  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی مندی رہی ،کے ایس ای100انڈیکس194پوائنٹس کی کمی سے 41186پوائنٹس پر بند ہوا، 59فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کو36ارب روپے سے زائد کا نقصان ہواجبکہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت23.41فیصدکم رہا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ٹریڈنگ کا آغازمثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس41695 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا،بعد ازاں حصص کی فروخت کا رجحان بڑھ گیا جس کے سبب مندی چھاگئی جو آخر تک برقرار رہی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس 80پوائنٹس کی کمی سے 17297پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 137پوائنٹس کی کمی سے 28976پوائنٹس پربند ہوا،مجموعی طور پر415کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 151کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 246میں کمی اور18 میں استحکام رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے کا مجموعی حجم 76 کھرب45ارب سے گھٹ کر 76 کھرب 9 ارب روپے رہ گیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اعتبار سے وائیتھ پاک کے حصص کی قیمت 35 روپے کے اضافے سے 950روپے اورمچلز فروٹ کے حصص کی قیمت32.93روپے کے اضافے سے 472.06روپے ہوگئی جب کہ انڈس موٹر کے حصص کی قیمت39.21روپے کی کمی سے 1206.95روپے اورسیپ ہائر ٹیکسکے حصص کی قیمت35.89روپے کی کمی سے 780.12روپے پرآگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.