Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تمام ترتوجہ کھیل پر مرکوز:ٹیسٹ قیادت سے ہٹائے جانے کا کوئی علم نہیں:اظہر علی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی   (اسپورٹس رپورٹر)  قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین اور ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ ان کی تمام تر توجہ کھیل پر مرکوز ہے لہٰذا انہیں ٹیسٹ قیادت سے ہٹائے جانے کا کوئی علم نہیں کیونکہ پی سی بی نے باضابطہ طور پر کوئی رابطہ نہیں کیا،عام لوگوں کی طرح انہیں بھی میڈیا کے مختلف ذرائع سے معلومات حاصل ہورہی ہیں۔گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں اظہرعلی کا کہنا تھا کہ انہیں ریڈ بال فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا علم میڈیا اور سوشل میڈیا ذرائع سے ہوا کیونکہ پی سی بی نے باضابطہ طور پر اس حوالے سے انہیں کسی بات سے مطلع کیا اور نہ ہی کوئی رابطہ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر ایسی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے بلکہ کوشش یہی ہوتی ہے کہ میدان میں اتر کر اپنے کھیل پر توجہ دی جائے کیونکہ مستقبل کے حوالے سے اس کی زیادہ ضرورت ہے ۔اظہرعلی کا کہنا تھا کہ جب تک ان کی بات چیت بورڈٖ حکام سے نہیں ہو جاتی قیادت کے معاملے پر بات کرنا آسان نہیں کیونکہ کپتانی کا فیصلہ کرنا بورڈ کا کام ہے اور جو بھی فرض انہیں سونپا جاتا ہے وہ اسے بھرپور انداز سے نبھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے ان پر جب بھی اعتماد کیا وہ ان کیلئے ایک اعزاز تھا اور مستقبل میں بھی کوئی ذمہ داری دی گئی تو اسے سو فیصدی کارکردگی سے نبھانے کی کوشش رہے گی جبکہ وہ قومی ٹیم کیلئے کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے پر رضامند ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.