کراچی ( سٹاف رپور ٹر ) اب ہمیں روایتی فلموں کا خاتمہ کرکے بین الاقوامی معیار کی پروڈکشنز پر توجہ دینی چاہئے ،کورونا کے بعد دنیا کی شوبز انڈسٹری میں بہت تبدیلی آچکی ہے ۔ بھارتی فلمسازوں نے اس دوران اپنی فلمیں انٹر نیٹ پر ریلیز کرنا شروع کردی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری فلم ‘‘ سوری ’’ میں انفرادیت نظر آئے گی ۔اس فلم میں ایک نئی آمنہ شیخ فلم بینوں کو نظر آئے گی۔ میری ریلیز شدہ فلموں کوبین الاقوامی فلم فیسٹیول میں کئی ایوارڈز ملنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں رہا ۔
مشرق مزید