Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بائیڈن کو ووٹ دیا تو خوشیاں برباد ہو جائیں گی: ٹرمپ، بائیڈن کی معروف ٹی وی شو میں شرکت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن:   صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر امریکیوں نے بائیڈن کو ووٹ دیا تو ان کی پڑھائی اور خوشیاں برباد ہو جائیں گی۔ معروف ٹی وی شو میں جوبائیڈن کی اچانک آمد سے ماحول خوشگوار ہو گیا۔

امریکی صدارتی انتخابات میں چند روز باقی رہ گئے، ریاست ایری زونا میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا۔ اگر آپ نے بائیڈن کو ووٹ دیا تو آپ کی پڑھائی اور خوشیاں برباد ہو جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن نوکریوں کے خاتمے، لاک ڈاؤن اور مشکلات کا امیدوار ہے جبکہ وہ ویکسین، جابز اور خوشحالی کے امیدوار ہیں۔ ٹرمپ کے جلسے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ صدر تقریر کے بعد رقص کرنا نہیں بھولے۔

دوسری طرف معروف ٹی وی شو میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی اچانک آمد سے ماحول خوشگوار ہو گیا۔ انہوں نے اس موقع پر پروگرام میں شریک معمر خاتون سے بات چیت کی اور انہیں اپنی والدہ جیسا قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.