Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مجھ سے شادی نہ ہوتی تو میرے شوہر صبا قمر سے شادی کرلیتے، عاصمہ نعمان

0

اداکارہ عاصمہ نعمان نے انکشاف کیا ہے کہ اگر ان کی شادی اداکار نعمان حبیب سے نہ ہوئی ہوتی تو ان کے شوہر اداکارہ صبا قمر سے شادی کرلیتے۔

نعمان حبیب اور عاصمہ نعمان نے 2016 میں کیریئر کے آغاز میں شادی کی تھی، اس وقت تک عاصمہ نعمان نے شوبز میں قدم نہیں رکھا تھا۔

کم عمری میں شادی کرنے کے بعد عاصمہ نعمان نے بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اب تک وہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

 

نعمان حبیب اور عاصمہ نعمان کو دو بچے بھی ہیں اور رواں برس جون میں دونون کے درمیان علیحدگی کی افواہیں پھیلی تھیں، جس پر اداکارہ نے وضاحت جاری کی تھی۔

اداکارہ عاصمہ نعمان نے وضاحتی ویڈیو میں بتایا تھا کہ بعض سوشل میڈیا پیجز پر ان کے اور شوہر کے درمیان علیحدگی کی خبریں چلائی جا رہی ہیں اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

عاصمہ نعمان نے شوہر سے علیحدگی اور تشدد کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہیں پھیلانا بند کی جائیں۔

 

جہاں دونوں میاں بیوی نے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کیں اور اداکارہ نے بتایا کہ اگر ان کے شوہر کی ان سے شادی نہ ہوئی ہوتی تو وہ کس اداکارہ سے شادی کرتے۔

عاصمہ نعمان نے پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ ہمایوں سعید کو عائشہ عمر پسند ہے۔

اسی طرح ایک اور سوال کے جواب میں عاصمہ نعمان نے بتایا کہ اگر ان کی شادی ان کے شوہر سے نہ ہوئی ہوتی تو ان کے شوہر صبا قمر سے شادی کرلیتے۔

 

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر صبا قمر کو بہت پسند کرتے ہیں اور اگر ان کی شادی میں ذرا سی بھی دیر ہوجاتی تو ان کے شوہر صبا قمر سے شادی رچالیتے۔

اسی دوران اداکار نعمان حبیب مسکراتے رہے اور اعتراف کیا کہ انہیں صبا قمر پسند ہیں۔

ساتھ ہی اداکارہ عاصمہ نعمان نے مزید کہا کہ اگر ان دونوں کی شادی نہ ہوتی تو نعمان حبیب سے کوئی بھی لڑکی شادی کرلیتیں کیوں کہ ان کے شوہر بہت اچھی شخصیت کے مالک ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.