Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کراچی پر وفاق اور صوبائی حکومت کے تعاون کے اچھے نتائج نکلیں گے، صدر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کے کراچی سے متعلق اقدام کو سراہتے ہوئے مثبت پیشرفت قرار دے دیا۔

عارف علوی نے کہا کہ کراچی کے مسئلہ پر وفاقی و صوبائی حکومت کا تعاون مثبت پیشرفت ہے، وفاق اور صوبے کے ملکر کام کرنے سے شہر میں اس تباہ کن بحران کے دوران اور بعد میں بھی موثر اور مفید نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں حکومتوں کے باہمی تعاون سے شہر میں گندے پانی کی نکاسی، کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے، برساتی نالوں کی صفائی، میٹھے پانی کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.